32

Alamgir News | Mr. Muhammad Shoaib Jadoon | Decided Lockdown | Bahawalnagar | After 19 people Corona

Howell City Deputy Commissioner Bahawalnagar Mr. Muhammad Shoaib Khan Jadoon Sahib has decided to conduct smart lockdown in Bahawalnagar and Manchinabad after 19 people tested positive for Corona.

بہاول نگر۔ ڈپٹی کمشنربہاولنگر جناب محمد شعیب خان جدون صاحب نے بہاولنگر اور منچن آباد میں 19 افراد میں کرونا کے ٹسٹ مثبت آنے پرسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس بابت تحصیل اسیسمنٹ کمیٹی براے کرونا بہاولنگر و منچن آباد کو احکامات جاری فرماتے ہوئے ان کےگھروں کو قرنطینہ/خود تنہائی مراکزقرار دے دیا گیا ہے اور دکانات و دیگر کاروباری مقامات کو کم سے کم 14دنوں تک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔کرونا کے انسداد و پھیلاو کو روکنے کیلیے تحصیل اسیسمنٹ کمیٹیوں کو درج ذیل احکامات جاری کیے گیے
• خود تنہائی/قرنطینہ میں شامل کرنے کے لئے ملحقہ گھروں کا اندازہ بھی متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کیا گیا ہے
• تمام کرونا مثبت آنے والے افراد کی دکانیں ، کاروبار ، فیکٹریوں کو ڈس انفیکٹ اورکم ازکم 14 دنوں کے لئے بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
• قرنطینہ قرار دیے جانے کی بابت پوسٹر گھروں ، دکانوں ، کاروبار وغیرہ کے باہر چسپاں کیے جائیں گے تاکہ سماجی رابطہ کی وجہ سے پھیلاو کو کم کیا جا سکے۔
• ۔ جراثیم کشی کے لیے ٹیموں کو ہدایات جاری کر دی گئ ہیں ۔ مزید براں تمام کرونا مریضوں کے گھریلو اور دیگر رابطہ میں آنے والے افراد کی سکریننگ اور ٹیسٹ کی ہدایات جاری کر دی گئ ہیں۔
• تحصیل کی سطح پر کسی بھی دوسرے شعبہ/دفتر کی خدمات کو حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ انسداد کرونا گائڈ لائنز پرعمل درامد کروانے کے لئے بھی استعمال کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
• کسی بھی قسم کی عدم تعمیل پر پنجاب متعدی امراض (روک تھام اور کنٹرول) آرڈیننس2020 کے تحت کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
• یہ اقدامات علاقہ کے مکینوں میں اس بیماری کے پھیلاو کو روکنے کیلیے کیے گیے ہیں۔

بہاولنگر کے عوام سےایک بار پھر جناب ڈپٹی کمیشنرصاحب کی طرف سے اپیل کی گئی ہے کہ کرونا کے پھیلاو کو روکنے کیلیے جاری شدہ ایس او پیز پرمکمل عمل درامد کریں تاکہ خود کو اور اپنے اردگرد کے لوگوں کو اس موذی مرض محفوظ رکھ سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں