36

پیرمحل؛ ڈی پی او وقار قریشی کا تھانہ اروتی ہیڈسندھنائی پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس ملازمین کے ساتھ افطاری کا اہتمام

پیرمحل(نامہ نگار) ڈی پی او وقار قریشی کا تھانہ اروتی ہیڈسندھنائی پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس ملازمین کے ساتھ افطاری کا اہتمام تفصیل کے مطابق ڈی پی او وقار قریشی نے ہمراہ ڈی ایس پی ظفر اقبال ڈوگر، ایس ایچ اوتھانہ اروتی ہیڈسندھنائی پر ڈیوٹی کرنے والے پولیس ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کے ساتھ افطاری کی ڈی پی او وقار قریشی نے کہا کہ جوانوں کے ساتھ مل کر افطاری کا مقصد انکو یہ احساس دلانا ہے کہ ان کا کمانڈر اپنی فورس کے شانہ بشانہ ہے انہوں نے کہا کہ ٹوبہ پولیس کے جوان روزہ کی حالت میں بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں مجھے فخر ہے کہ میں اپنے ان جوانوں کے ساتھ افطاری کرنے آیا ہوں۔ انہوں نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹوبہ پولیس دن رات ایک کرکے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مصروف عمل ہے اور بہترین حکمت عملی اور محنت کے نتیجہ میں جرائم میں کمی ہوئی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی ہوئی ہے اور امید کرتا ہوں کہ ٹوبہ پولیس کا ہر جوان اسی طرح اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا اور ضلع کو امن کا گہوارہ بنائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں