275

بھارتی ماہر کے دعوے نے پورے ہندوستان میں ہنگامہ کھڑا کردیا

بھارت کے سٹریٹجک امور کے ماہر معروف رضا نے واضح کردیا ہے کہ بھارت کبھی پاکستان سے آزادکشمیر نہیں چھین سکتا۔معروف رضا نے چندی گڑھ میں منعقدہ ملٹری لٹریچر فیسٹول کےایک سیشن میں کہاکہ اگر ہم یہ دعوے کریں گے کہ ہم آزادکشمیر کو پاکستان سے واپس لے سکتے ہیں تو یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ رضا معروف نے یہ بات ایک سیشن کے دوران کہی۔ مباحثے کا موضوع پاکستان اورچین جیسے بیرونی اور کشمیر میں عوامی احتجاج جیسے اندرونی عوامل ساتھ جموں وکشمیر کا مستقبل تھا۔رضا معروف نے کہاکہ 1990ء کے بعد بھارتی فوج نے کشمیر میں تین مرتبہ عسکری تحریک کو قابو میں کرلیالیکن بیورو کریٹس کے پاس کوئی منصوبہ نہیں تھا جس کی وجہ سے قیمتی وقت ضائع ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ اگربھارتی حکومت کشمیرکے اندر مسئلہ حل کرے گی توکشمیر کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ رمیش ونایک نے کہاکشمیر میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دینے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں