135

مردہ اژدھے کے ساتھ رسی کودنے والا کھیل

سانپ کا نام سنتے ہے ہر کسی کے بدن میں جھرجھری آ جاتی ہے۔کہا جاتا ہے کہ سانپ جب انسان کو کاٹتا ہے تو بندہ زہر سے کم اور اس کے خوف سے زیادہ مر جاتا ہے۔سانپ کا نام ڈر اور خوف کی علامت بھی سجھا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ سانپ کو دیکھتے ہی سبھی رفو چکر ہو جاتے ہیں اور کوئی بھی اس کا سامنا کرنے کو تیار نہیں ہوتا۔ دنیا بھر میں سانپوں سے لوگ بے حد ڈرتے ہیں، چاہے وہ زندہ ہوں یا پھر مرے ہوئے ہی کیوں نہ ہوں، زہریلے یا نقصان پہنچانے والے جانور دیکھ کر انسان کے اعصاب کام کرنا بھی چھوڑ دیتے ہیں تاہم کچھ ایسے بہادر لوگ بھی موجود ہیں جو کسی بھی خطرے کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ایک حیران کن خبر ویتنام سے آئی ہے جہاں بچے مردہ سانپ کیساتھ کھیل رہے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ”ڈیلی میل“ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ویتنام کے نواحی علاقے کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 3 بچے بلا خوف و خطرے مردہ اژدھے کے ساتھ رسی کودنے والا کھیل کھیل رہے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویتنام میں ریکارڈ کی جانے والی ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے اور بچوں کی بہادری پر حیرانی کا اظہار کررہے ہیں۔ ویتنام میں بچوں کا سانپوں کے ساتھ کھیلنا معمول کی بات ہے۔ ویڈیو کے پس پردہ ایک خاتون کی آواز بھی آرہی ہے جو بچوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔چونکہ ویتنام میں سانپوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور وہاں کے باشندوں کو ایسے خطرات سے روزانہ کی بنا پر نمٹنا پڑتا ہے لہٰذا وہاں کے بچوں کی بھی ایسی تربیت ہے کہ انہیں معلوم ہے مردہ سانپ کچھ نہیں کہتا لہٰذا وہ بے خطر اس مردہ سانپ کے ساتھ کھیلتے نظر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں