149

داعش کا سربراہ حملے میں ہلاک

واشنگٹن:داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں ہلاک ہو گئے۔ امریکی اسپیشل فورسز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری کے بعد ادلب میں آپریشن کیا۔ آپریشن میں ٹارگٹ کیا گیا گیا بڑا ہدف البغدادی ہی تھا۔ادھرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ کچھ دیر پہلے بہت بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔روسی میڈیا نے سینئر پینٹاگون عہدیدار کے حوالے سے دعوی کیا کہ ابو بکر البغدادی کو شام کے علاقے ادلب میں خفیہ آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔پینٹاگون ذرائع کے مطابق امریکی اسپیشل فورسز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری کے بعد ادلب میں آپریشن کیا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پر اعتماد ہیں کہ آپریشن میں ٹارگٹ کیا گیا گیا بڑا ہدف البغدادی ہی تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ کچھ دیر پہلے بہت بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔دوسری جانب امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آپریشن میں البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق ابھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں