1,937

ترکی کے شہر استنبول میں تحریک لبیک پاکستان کا اھم اجلاس

رپورٹ (میاں محمد وقاص) ترکی کے شہر استنبول میں چوھدری لطیف خان سرا صاحب ایڈووکیٹ سپریم کورٹ امیدوار قومی اسمبلی پاکستان کی مشاورت اور رھنمائی کے ساتھ تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کی جانب سے ایک اھم اجلاس کا انعقاد کیا گیا،جس کا آغاز علامہ مولانا قاری اسمعیل یِلماز صاحب کی شاندار تلاوت قرآن پاک سے ہوا،اور اس شاندار اجلاس میں مختلف ممالک سے تحریک لبیک یا رسول اللہ کو چاہنے والے نوجوانوں نے شرکت کی،جس میں دین اسلام کو تخت پر لانے اور تحریک لبیک پاکستان کے بارے میں گفتگو کی گئی ۔اس شاندار اجلاس میں پاکستان سے میاں محمد وقار اور محمد طیب ہالینڈ سے احمد کمالقازقستان دولت موتالیعرفہ سے محمد قادرشام سے حسام شیخ عثماناور ترکی کے مختلف شہروں سے سینئر رہنما مصطفی امین,بہادر,ثابت,حسن,رمضان اور دیگر نوجوانوں نے شرکت کرتے ہوئے TLP کے بارے میں اس اپنا اپنا اظہار خیال کیا. اجلاس کے شرکاء نے مختلف ممالک میں TLP کے تنظیمی امور اور لاہور میں 2 نومبر کو ہونے والی تاجدار ختم نبوت کانفرنس تحریک لبیک یا رسول اللہ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا .اور اس موقع پر میاں محمد وقار نے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دین اسلام کی خاطر کچھ بھی کر سکتے ہیں, کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں اور انشاءاللہ ایک دین تخت پر آۓ گا, اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نےکہا کہ جب دین اسلام آئے گا تو دنیا میں کہیں بھی مسلمانوں پر ظلم نہيں ہو گا,اور ہمارے کشمیری بھائیوں پر جو ظلم ہو رہا ہے اس کو بھی مٹا دیں گے. اسکے بعد تمام احباب سے گفتگو کرتے ہوئے 2 نومبر کو ہونے والی کانفرنس کے لئےاپنے اپنے علاقوں میں اہم کردار ادا کرنے کی اپیل کی, جس پر تمام احباب نے اتفاق کرتے ہوئے یہ عہد کیا کہ تاجدار ختم نبوتتحریک لبیک یا رسول اللہ کا کام تیزی سے جاری رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں