138

کرکٹ کیلئے خطرہ قرار دے دیا

سڈنی: آسٹریلیا کے سابق کپتان ای ین چیپل نے موسمیاتی تبدیلیوں کو کرکٹ کیلیے خطرہ قرار دے دیا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، آبی ذخائر کم ہورے ہیں، ورلڈ کپ کے دوران کئی میچز بارش کی نذر ہوگئے، اگرچہ حال ہی میں ایشزسیریزمیں سنسنی خیز مقابلے ٹیسٹ کرکٹ کی صحت کیلئے اچھے ثابت ہوئے مگر کرکٹ کیلئے سب سے بڑا چیلنج موسمیاتی تبدیلیاں ہیں، کھیل کے ایڈمنسٹریٹرز کو فوری طور پر اس جانب توجہ دینا چاہیے۔درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ کھلاڑیوں کی صحت کیلیے بہت بڑا خطرہ ہے، اگر یہ اسی طرح بڑھتا رہا توپھرکھلاڑیوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانا ہوگا جبکہ ان پر جلد کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی منڈلاتا رہے گا، اس صورت میں ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل ڈے اینڈ نائٹ فارمیٹ رہ جائے گا۔ چیپل نے کرکٹرز اور ایڈمنسٹریٹرز پر زور دیا کہ وہ مل کر ایسی حکمت عملی تیار کریں جس سے کھیل کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں