58

ٹی 10 لیگ کا میدان ابوظہبی میں سجے گا

ابوظہبی : پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر اور کپتان شاہد خان آفریدی نے ٹی 10 لیگ کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے جو اس لیگ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ٹی 10 لیگ کی انتظامیہ اور لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ جب میں نے پہلی مرتبہ یہ سنا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم ٹی 10 لیگ کھیلنے جا رہی ہے تو مجھے بہت خوشی ہوئی کیونکہ یہ میرے انداز کی کرکٹ ہے اور مکمل مکمل انٹرٹینمنٹ ہے۔ٹی 10 لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا میدان شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں سجے گا جس کی تیاریاں عروج پر ہیں اور مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو چھکوں اور چوکوں کی برسات کرتے دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔شاہد آفریدی نے قومی ٹیم اور مصباح الحق سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستانی ٹیم میں اس وقت بابراعظم واحد کھلاڑی ہیں جو مستقبل مزاجی سے کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ شاداب خان سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے اور وہ مستقبل میں ون ڈے کرکٹ کا بہترین آل راؤنڈر بنے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ عمر اکمل اور احمد شہزاد پر بھی محنت کر رہے ہیں اور انہیں واپس ٹیم میں لانا چاہتے ہیں، مصباح الحق پر بطور چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے مفتوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفت ٹکٹ مانگ کر شرمندہ نہ کریں اور میچ دیکھنے کی خواہش ہے تو ٹکٹ خریدیں۔اور سری لنکا کے درمیان سیریز شروع ہونے میں محض5 روز باقی رہ گئے ہیں جس کے باعث شائقین کرکٹ میں خوب جوش و خروش پایا جاتا ہے تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ کھلاڑیوں کے جاننے والے افراد نے مفت ٹکٹوں کے حصول کی کوششیں شروع کر دی ہیں جس پر کرکٹرز بھی خاصے پریشان ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے رشتہ داروں کو بھی ٹکٹ خرید کر دیں گے اور میچ دکھائیں گے اس لئے شائقین سے اپیل ہے کہ وہ بھی ٹکٹ خرید کر میچ دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں